کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکہ، 1 پولیس اہلکار شہید، 16 افراد زخمی

18  اکتوبر‬‮  2021

کوئٹہ سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکہ ہواہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اوردھماکے کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جسے شدید نقصان پہنچا۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ کے اسٹاف کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واقعے کی مذمت  کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،  وفاقی اور صوبائی حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved