کولن پاول کے اہل خانہ کے مطابق وہ کورونا کا شکار تھے اور کیس میں پیچیدگیوں کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔
کولن پاول امریکی حکومت کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ تھے جنہوں نے سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور حکومت میں 2001ء سے لیکر 2005ء تک وزیر خارجہ کے منصب پر فائز رہے۔
برطانوی جریدے بی بی سی کے مطابق کولن پاول کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا ویکسینیٹڈ تھے لیکن پھر بھی وہ کورونا سے صحت یاب نہ ہو سکے، ان کی عمر 84 برس تھی، ان کےخاندان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک محبت کرنے والے شوہر، دادا، باپ اور ایک عظیم امریکی کو کھو دیا ہے۔
یاد رہے کہ نائن الیون کے بعد افغانستان پر امریکی حملے کے وقت کولن پاول ہی امریکہ کے وزیر خارجہ تھے۔