آرمی چیف کی امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر سے اہم ملاقات

18  اکتوبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کا خواہشمند ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے اہم ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون، اور افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی  ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیر پا تعلقات کا خواہش مند ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے مخلصانہ سپورٹ دی ہے، مستحکم اور پُرامن افغانستان خطے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔

 امریکی ناظم الامور نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved