پی ایس ایل 7 میں کون سے ملک سے زیادہ کھلاڑی شامل ہوئے، جانیئے

27  جنوری‬‮  2022

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہو رہا ہے۔جس میں زیادہ تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ریکارڈ تعداد میں انگلش کرکٹرز  شریک ہوں گے۔پی ایس ایل کے آج سے شروع ہونے والے ایونٹ میں مختلف فرنچائزز کی طرف سے مجموعی طور پر 23 انگلش کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کونسی فرنچائز میں کتنے انگلش کھلاڑی ہیں؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہوگی جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 6 کھلاڑی شامل ہیں۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے اسکواڈ میں پانچ پانچ انگلش کھلاڑی شامل ہیں جب  کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی بات کریں تو اس میں4 انگلش کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں 2 انگلش کھلاڑی جب کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی ایک انگلش کرکٹر شامل ہے۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ کے لیے جشنِ کرکٹ یعنی پی ایس ایل آج 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز  کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved