پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے افتتاحی میچ میں ہوم ٹیم کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی مشکوک ہوگئی ہے۔
پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم میں کورونا کی تشخیص کے بعد مزید دو کھلاڑی عالمی وبا کا شکار ہوگئے۔کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور جارڈن تھامپسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فاسٹ بولر محمد عامر کی ابتدائی میچ میں شرکت انجری کی وجہ سے مشکوک ہوگئی ہے۔کورونا کی لہر کے دوران پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ اس میلے میں ملک بھر کے اسٹارز کے ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔