لڑکیوں کو فوری طور پر سکول جانے کی اجازت دیں، ملالہ کا طالبان کے نام خط

18  اکتوبر‬‮  2021

ملالہ یوسفزئی اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی افغان خواتین نے  17 اکتوبر 2021ء کو طالبان حکومت کے نام خط لکھا  ہے جس میں کہا گیا ہے طالبان لڑکیوں کی تعلیم سے پابندی کا فوری خاتمہ کریں اور انہیں سکول جانے کی اجازت دیں۔

طالبان کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا واحد ملک افغانستان ہے جہاں لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ہے۔ اپنے خط میں ملالہ یوسفزئی نے مسلم ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ طالبان کو سمجھائیں کہ اسلام میں لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی نہیں۔خط میں جی 20 ممالک کے سربراہان سے افغان بچوں کی تعلیم کیلئے فوری طور پرفنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق خط کے ساتھ منسلک پٹیشن پر اب تک ساڑھے 6 لاکھ سے زائد دستخط ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان نے حکومت قائم کرنے کے کچھ روز بعد سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر لڑکیوں کے سکول جانے پر پابندی عائد کر دی تھی، طالبان حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صوتحال بہتر ہوتے ہی شرعی قوانین کے تحت لڑکیوں کے سکولز دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔ طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے سکول بند کرنے کے ایک مہینے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد ملالہ کی جانب سے یہ خط لکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved