پی ایس ایل 7 – کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف

27  جنوری‬‮  2022

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 7  کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ابتداء میں بابر اعظم اور شرجیل خان نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔

ملتان سلطانز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب  ٹیم کے مجموعی سکور 66 پر شرجیل خان 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد عامر طاہر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ بعد ازاں خوشدل شاہ کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر بھی 29 گیندوں پر 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد نبی اور کلارک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں  32 رنز کا اضافہ کیا تاہم عمران طاہر نے 10 رنز بنانے والے محمد نبی کو 103 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔

کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنا سکی، عمران طاہر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved