واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئےنئے فیچر نے گروپ ایڈمنز کی بڑی مشکل آسان کر دی ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نئے فیچر سے گروپ ایڈمنز گروپ کے ہر فرد کیلئے کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ واٹس ایپ کے کسی گروپ کے ایڈمن ہیں تو آپ مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ کے ذریعے گروپ میں کسی کی جانب سے بھیجا گیا کوئی بھی میسج ہر کسی کیلئے ڈیلیٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر کی مدد سے ایڈمنز کو گروپ پر مکمل کنٹرول حاصل ہو جائے گا، جس کے بعد غیر ضروری میسج کو گروپ سے حذف کیا جا سکے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلیٹ کیا گیا میسج گروپ میں This Was Deleted By Admin سے ظاہر ہو گا۔
If you are a group admin, you will be able to delete any message for everyone in your groups, in a future update of WhatsApp beta for Android.
A good moderation, finally. #WhatsApp pic.twitter.com/Gxw1AANg7M
— WABetaInfo (@WABetaInfo) January 26, 2022
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرانے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔