حریم شاہ کیلئےنئی مشکل، بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

28  جنوری‬‮  2022

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکوں کو ٹک ٹاکر حريم شاہ کے بینک اکاونٹس فریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے نے بینکوں کو حریم شاہ کے 2اکاؤنٹ فریز کرنے کيلئے خط لکھ دیا، حريم شاہ کے پاکستان میں2 بینک اکاؤنٹ لاہور اور کراچی میں ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس بین الاقوامی کرنسی موجود ہے، اپنے ہاتھ میں لاکھوں پاونڈز اٹھائے ہوئے حریم نے انکشاف کیا کہ اس نے حال ہی میں لندن کے لیے فلائٹ لی ہے۔

حریم شاہ کا لندن پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں، پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو۔ٹک ٹاکرحريم شاہ کی غيرملکی کرنسی کيساتھ ويڈيو وائرل ہوئی تو ايف آئی اے نے حريم شاہ کےخلاف تحقيقات شروع کرديں۔

ڈی جی ایف آئی اے سندھ عامر فاروقی کے مطابق حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحا کے لیے سفر کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے تاہم تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved