مہنگائی پر اجلاس، وزیراعظم کے ٹیکسز میں کمی کرنے سمیت بڑے فیصلے

18  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اشیائے خوردونوش پر ٹیکسز میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں مہنگائی اور ملک کی معاشی صورتحال کیلئے بلائے گئے اجلاس میں وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اس کے مہنگائی پر اثرات کے عوامل پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش پر ٹیکس میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر پر نظر رکھیں۔ وزیراعظم نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو طے شدہ قیمتوں پر عملدرآمد ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کےا حکامات جاری کئے۔

یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحاریک چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved