پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں کروڑ وں روپے خرچ کیے گئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، قومی ترانے کے بعد پاکستان کی کرکٹ تاریخ پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی۔
بعدازاں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس 20 منٹ کی افتتاحی تقریب کے آخر میں آتش بازی، اسٹیج اور کراؤنڈ کے اردگرد دلکش لائٹنگ بھی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی ورچوئل افتتاحی تقریب پر 20 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے تھےجبکہ 2021 کی افتتاحی تقریب کا کچھ حصہ استنبول میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔