آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

18  اکتوبر‬‮  2021

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل باجوہ کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اندرونی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ این سی او سی


اس سے پہلے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کورونا کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کورونا کی وبا کے دوران این سی اور سی کے اقدامات کو سراہاہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved