شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

18  اکتوبر‬‮  2021

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے  سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کاسکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں25 سالہ سپاہی سیف اللہ شہید ہوگیا،  سیف اللہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر کرک سے ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved