سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ خائف ہونے والی نہیں، میں نے منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں۔
حریم شاہ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نے بتایا کہ اپنے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے، اسے کیا حق ہے کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے۔
حریم شاہ نے کہا کہ خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں، میں نے منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی، غلطی تسلیم کرتی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹس منجمد کرنا ہیں تو ثبوت بھی فراہم کرنے ہوں گے، پاکستان جا کر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہاکہ میری تمام آمدنی قانونی ہے اور ریکارڈ شفاف ہے، ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے تنگ کرنا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں، شہزاد اکبر نے اپنی بےعزتی خود کرائی، ان کے مجھ سے متعلق خط کو یہاں کسی ادارے نے کوئی اہمیت نہیں دی۔پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار نے یہ بھی کہا کہ میرے تمام دعوے ثبوتوں کے ساتھ ہوتے ہیں، الزام لگانے والوں کا مقصد صرف میری کردار کشی ہے۔