بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے سوشل میڈیا کونمک کی چٹکی کی طرح لیتی ہوں، مشکل وقت میں شعیب سپورٹ کرتے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے انٹرویو میں کہا کہ ٹینس ہمیشہ سے میری زندگی کا اہم حصہ رہا ہے۔ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی ایک سال کا ٹینس سیزن باقی ہے۔سال کے اختتام پرحتمی صورتحال سامنے آئے گی۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا ہزاروں شادیاں ایسی ہوتی ہیں جس میں دلہا دلہن کا تعلق پاکستان اوربھارت سے ہوتا ہے۔ہمارے لئے شادی ایک نارمل معاملہ تھا لیکن ہماری شادی پرسامنے آںے والا ردعمل بڑا غیر معمولی اورغیرمتوقع تھا۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اورمیرے شوہرشعیب ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں اورمشکل وقت میں ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں۔
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ اگرآپ سوشل میڈیا کوسنجیدگی سے لینے لگیں تویقیناً آپ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ مسائل ضرورپیدا ہوں گے۔میں سوشل میڈیا کونمک کی چٹکی کی طرح لیتی ہوں۔
سوشل میڈیا کونمک کی چٹکی کی طرح لیتی ہوں، مشکل وقت میں شعیب سپورٹ کرتے ہیں، ثانیہ مرزا
29
جنوری 2022