لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

29  جنوری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیدیا۔

پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان (76) اور کامران غلام (43) کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، احسان اللہ، خوشدل شاہ اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان سمیت، شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈویلی، عمران طاہر، عمران خان، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

لاہور قلندرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمت پٹیل  ، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved