سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی بہن سمن نے الزام لگایا ہے کہ سدھو ایک ظالم شخص ہیں جنہوں نے پیسوں کے لیے ماں کو چھوڑ دیا۔
پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی بڑی بہن سمن تور نے ان الزام لگایا کہ بھائی نے بڑھاپے میں پیسے کی خاطر اپنی ماں کو چھوڑ دیا۔ امریکا میں مقیم سمن تور نے نوجوت سدھو کو ایک ظالم شخص بھی قرار دیا ۔
امریکا سے بھارت پہنچنے والی سمن تور نے چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نوجوت سدھو نے انہیں 1986 میں والد کے انتقال کے بعد والدہ کے ساتھ گھر سے نکال دیا تھا۔سمن تور نے دعویٰ کیا کہ اُن کی والدہ کا 1989 میں ایک ریلوے اسٹیشن پر انتقال ہوا تھا۔نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نے ثمن تور کے دعوؤں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبر ایجنسی کو بتایا کہ انہیں امریکا میں رہنے والی ثمن کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، میں نے کبھی اس کے بارے میں نہیں سُنا نہ میں اسے جانتی ہوں۔
نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نے ثمن تور کے دعوؤں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبر ایجنسی کو بتایا کہ انہیں امریکا میں رہنے والی ثمن کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، میں نے کبھی اس کے بارے میں نہیں سُنا نہ میں اسے جانتی ہوں۔