پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے شان مسعود اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہورقلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنزبنائے۔
207 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
The game got so close in the end but @MultanSultans held their nerves. Fantastic effort 🎉 #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ pic.twitter.com/A9fUPe1jDm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
شان مسعود 83 اور محمد رضوان نے 69 رنز جبکہ خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کے دوسرے میچ میں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔