پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 978 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی۔
Statistics 30 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 64,016
Positive Cases: 7978
Positivity %: 12.46%
Deaths :29
Patients on Critical Care: 1455— NCOC (@OfficialNcoc) January 29, 2022