شہباز شریف اگر سچے ہیں تو عدالت میں ثبوت پیش کریں،شہزاد اکبر

19  اکتوبر‬‮  2021

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اگراپنے اپ کو انٹر نیشنل صادق اور امین کہتے ہیں تو عدالت میں ثبوت لے کر آئیں اور بریت کی درخواست دائر کریں لیکن شہباز شریف اور مریم نواز کیسز کو طول دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کا لاہورکی احتساب عدالت میں کیس تھا لیکن وہ بہانہ بنا کر اسلام آباد چلے گئے، لیکن وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنے ثبوت نہیں دیتے وہ صرف شوبازیاں کرتے ہیں۔
شہزاد اکبر کامزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے مجھےعدالتوں میں گھسیٹنے کا اعلان کیا تھا، وہ مجھے عدالت لے کر کیوں نہیں جاتے۔انہون نے مزید بتایا کہ نئے آرڈینینس کے بعد کیس کا فیصلہ 6 ماہ میں ہونالازم ہے۔ان کے تمام کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہو جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سیاست میں آنے کے بعد شہباز شریف کے اثاثے تیزی سے بڑھے ہیں ، 1990 میں ان کے اثاثے 21 لاکھ تھے جب کہ 2003 سے 2009 تک شہباز فیملی کے اثاثوں میں 66 کروڑ کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہوئی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved