بھارتی حکام کا کشمیری صحافیوں کوحراست میں لینا شرمناک اقدام ہے، صحافیوں کی عالمی تنظیم

19  اکتوبر‬‮  2021

نیو یارک۔ (اے پی پی):صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی (سی پی جے)نے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر (آئی آئی او جے اینڈ کے) کے حکام سے گرفتار صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکام صحافیوں پوچھ گچھ کرنے اور انہیں حراست میں لینے کا سلسلہ فور ی طور پر ختم کریں۔

پانچ صحافیوں کو حراست میں لیا گیا

واشنگٹن میں سی پی کے ایشیا پروگرام کے کوآرڈینیٹرسٹیون بٹلر نے کہا کہ بھارت کا جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے اور حراست میں لینے اور ان سے پوچھ گچھ کرنے کا اقدام شرمناک ہے۔پولیس فوری طور پر سلمان شاہ اور سہیل ڈار کو آزادانہ اور بلا کسی خوف و خطر کے صحافت کرنے کی اجازت دیں۔8 اکتوبر سے سی پی جے نے8 اکتوبر سے اب تک دی جانے والی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پانچ صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ، بعد میں ان میں سے دو کو رہا کر دیا گیا جبکہ دوسروں سے پوچھ گچھ کی جاری رہی ہے ۔

صحافی کون سے ادارے کے ساتھ منسلک ہیں

پانچ صحافیوں میں سلمان شاہ ، ایڈیٹر کشمیر فرسٹ ، آن لائن ویکلی میگزین اور نجی نیوز ویب سائٹ دی کشمیریت، سہیل ڈار ایک آزاد صحافی جو نجی طور پر اپنی نیوز ویب سائٹس کشمیر یت اور مکتوب میڈیا اور نجی اردو زبان کے اخبار سچ نیوز،مختار ظہور ایک آزاد صحافی جو بی بی سی کے لیے کام کرتا ہے ، ماجد حیدری ایک آزاد صحافی اور تبصرہ نگار جو نجی نیوز چینلز ٹائمز نائو، ریپبلک ٹی وی ، سی این این نیوز 18 ، انڈیا ٹوڈے اور انڈیا نیوز سجاد گل ایک آزاد صحافی جو نجی نیوز ویب سائٹس کشمیر والا اور مائونٹین انک سے منسلک ہے۔

صحافیوں کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا

سی پی جے نے کہا کہ حکام نے جمعرات کو ڈار اور شاہ کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا اور دونوں اننت ناگ ڈسٹرکٹ جیل میں زیر حراست ہیں۔ کشمیر والاکے مطابق جمعرات کو ایک مقامی مجسٹریٹ نے شاہ اور ڈار کو دو دن تک نظر بند رہنے کا حکم دیا۔ حکام نے8 اکتوبر کی شام کو ڈار کو حراست میں لینے سے پہلے پوچھ گچھ کے لیے کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے صدر پولیس سٹیشن میں طلب کیا اور ڈار کے بھائی طارق ڈار نے فون پر سی پی جے کو بتایا کہ پولیس نے ہمیں اپنے بھائی کی حراست کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔12 اکتوبر کو شام 7بجے ضلع اننت ناگ کے شیر باغ تھانے کے افسران نے شاہ کو اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا۔

الزام کیا ہے نہیں بتایا گیا

عمران شاہ نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کو ان کی گرفتاری بارے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔کشمیر والا نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں صحافیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تعزیرات ہند کی دو دفعات کی خلاف ورزی کی ہے ۔قانون کے مطابق جان بوجھ کر پانچ یا اس سے زیادہ افراد کی مجلس میں شامل ہونا یا جاری رکھنے پر چھ ماہ تک قید کی سزا اور غیر متعینہ جرمانہ ہو سکتا ہے۔

طارق ڈار اور عمران شاہ نے سی پی جے کو بتایا کہ انہیں ڈار اور شاہ کے خلاف الزامات کی تفصیل والی پولیس رپورٹ کی کاپی نہیں ملی ہے۔صدر پولیس سٹیشن کے سٹیشن ہاؤس آفیسر مسرت میر نے میسجنگ ایپ کے ذریعے بھیجی گئی ڈار کی جاری نظر بندی پر تبصرہ کرنے کے لیے سی پی جے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی

شیر باغ تھانے کے سٹیشن ہاؤس آفیسر ماجد ندیم نے بھی میسجنگ ایپ کے ذریعے بھیجی گئی شاہ کی جاری نظر بندی پر تبصرہ کرنے کے لیے سی پی جے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔دی کشمیر والا اور حیدری کے مطابق ، 13 اکتوبر کو جموں و کشمیر پولیس کے انسداد شورش یونٹ ، سپیشل آپریشن گروپ نے مجید حیدری کو سری نگر میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ، جنہوں نے فون کے ذریعے سی پی جے سے بات کی۔تقریبا ایک بجے پوچھ گچھ ختم ہونے کے بعد حیدری کو شام ساڑھے 5 بجے تک لاک اپ میں رکھا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پوچھ گچھ اور حراست کے دوران نماز پڑھنے کی اجازت نہیں تھی۔

پولیس سٹیشن میں صحافیوں سے پوچھ گچھ

سپیشل آپریشنز گروپ کے سپرنٹنڈنٹ افتخار طالب نے میسیجنگ ایپ کے ذریعے بھیجی گئی حیدری کی پوچھ گچھ اور حراست پر تبصرہ کرنے کی سی پی جے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ 13 اکتوبر کو کشمیر کے شمالی بانڈی پورہ ضلع کے حاجن پولیس سٹیشن کے افسران نے گل کو مائونٹین انک میں اپنی خبر کی رپورٹ کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا اور ایک ویڈیو جو اس نے ٹوئیٹر پر ایک کشمیری شخص کے حوالے سے پوسٹ کی جو 11 اکتوبر کو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

کشمیر والا اور صحافی کے مطابق جنہوں نے فون کے ذریعے سی پی جے سے بات کی، گل نے سی پی جے کو بتایا کہ ان سے تقریبا ایک گھنٹے تک ان کی صحافتی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ضلع بانڈی پورہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس زاہد ملک نے واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے گل کے سوال پر تبصرہ کرنے کے لیے سی پی جے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved