فلم اسٹار ریما خان نے کہا کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں اللہ اللہ کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ریما خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنا چاہیے، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی، 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھاکہ امریکا میں رہتی ہوں اور 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے اور اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔ان کا کہنا تھاکہ 90فیصد پاکستانی مرداپنی بیوی سے ڈرتے ہیں اور 70فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار دوسرے اداکار سے جلتے ہیں۔
ریما خان کا کہنا تھاکہ میرا اور جویریہ سے10سال سے ملاقات نہیں ہوئی۔