چین میں مصنوعی چاند بنانے کے منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

30  جنوری‬‮  2022

چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد مصنوعی چاند کو دنیا میں متعارف کرائیں گے جس میں کشش ثقل سمیت دیگر خوبیاں بھی موجود ہوں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت نے مصنوعی چاند کی تعمیر کیلئے ایک باقاعدہ ریسرچ سینٹر قائم کر دیا ہے، جو چاند جیسے ماحول کی تعمیر کرے گا۔

چائنا یونیورسٹی آف مائننگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدان نے بتایا ہے کہ اس منصوبے سے چاند جیسے انفراسٹرکچر کی تعمیر دیگر پوشیدہ باتوں کی کھوج لگانے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ چین کے دیگر خلائی منصوبوں کیلئے بھی مددگار ثابت ہو گا۔

چینی حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے ریسرچ سینٹر کے ایک سائنسدان کا کہنا ہے کہ یہ اپنی طرز کا دنیا کا پہلا تحقیقی ادارہ ہوگا جہاں مقناطیس کو استعمال کرکے چاند جیسا ماحول بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعمیر میں ایک ویکیوم چیمبر ایک چھوٹے چاند کا گھر  بھی ہوگا، جہاں چاند کی سطح جیسی دیگر چٹانیں بھی موجود ہوں گی۔

چینی ماہرین نے ابھی اس منصوبے کی مکمل تفصیلات سے کسی کو آگاہ نہیں کیا، جبکہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین ماہرین خلائی تحقیق میں اپنی نوعیت کا الگ پروگرام شروع کر رہے ہیں، جسے دنیا سے پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔

چینی سائنسدانوں کو توقع ہے کہ مصنوعی چاند مستقبل میں چاند پر بھیجے جانے والے مشنز میں اہم کردار ادا کرسکے گا، جبکہ خلابازوں کو کم کشش ثقل کیلئے تیار ہونے کا موقع بھی فراہم کر سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چاند جیسے ماحول کی تعمیر سے کچھ تجربات سے ہمیں چند اہم اشارے بھی مل سکیں گے، جو خلائی تحقیق میں مدد فراہم کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved