عالمی برادری سے مذاکرات کامیاب، طالبان نے لڑکیوں کے سکول کھولنے کے متعلق اہم اعلان کر دیا

19  اکتوبر‬‮  2021

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے نہ صرف سیکنڈری سکولز بلکہ یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی۔

خلیجی نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی  کا کہنا تھا کہ بہت جلد لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دے دی جائے گی جس کا اعلان وزارت تعلیم کے عہدیداران باضابطہ طور پر ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

سعید خوستی کا مزید کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق نہ صرف لڑکیوں کے سکولز کھولے جائیں گے بلکہ یونیورسٹیز  بھی کھول دی جائیں گی، پھر افغان خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل دوحہ میں طالبان کے مختلف ممالک کے وفود کے ساتھ مذاکرات میں طالبان سے لڑکیوں کے سکولز کھولنے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا جاتا رہا تھا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ملالہ نے طالبان کے نام خط میں لڑکیوں کے سیکنڈری سکولز فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا، اس سے قبل ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ لڑکیوں کے سکولز کھولنے کیلئے لائحہ عمل بنا رہے ہیں جس کیلئے فریم ورک بھی ترتیب دیا جا رہا ہے، اور 2 روز قبل ہی یونیسیف کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر عبدی نے اپنے دورہ کابل میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان نے لڑکیوں کے سکولز جلد کھولنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved