پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے شدید وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد انتقال کر گئےجب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد ہوگئی۔
ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 301 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار 421، سندھ میں 5 لاکھ 43 ہزار 170، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 887، بلوچستان میں 34 ہزار 417، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 339 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 1 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 55,202
Positive Cases: 5327
Positivity %: 9.65%
Deaths :32
Patients on Critical Care: 1500— NCOC (@OfficialNcoc) February 1, 2022