نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں گھر گھر خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا. جس کے تحت ٹیمیں شہریوں کو گھروں تک جا کر ویکسین لگائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا کی گھر گھر تک ویکسی نیشن کی خصوصی مہم کا اعلان کیا. تاکہ مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کی گھر گھر مہم سے شہری فائدہ اٹھائیں. تاکہ مہلک وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے. جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کیخلاف بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں. 55 ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لیں گی، شہریوں سے اپیل ہے. کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔