رحمان ملک کی کورونا کے باعث حالت تشویش ناک، آئی سی یو منتقل کر دیا گیا

1  فروری‬‮  2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رحمان ملک کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں، جس کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

رحمان مالک کے اہل خانہ نے قوم سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved