کس بڑے ساتھی اداکار نے سیف کو کرینہ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا، کرینہ کپور نے خود بتا دیا

1  فروری‬‮  2022

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپورنے ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں سیف کے ساتھ شادی اور دیگر موضوعات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے یوٹیوب چینل پر دئیے گئے انٹرویو میں بالی وڈ کی بے بو گرل کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ 2008ء میں ٹشن فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی اکشے کمار کو اندازا ہو گیا تھا کہ میرے اور سیف کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔ جب اکشے کمار نے ہم دونوں کے ایک دوسرے کے دلی جذبات کو محسوس کیا تو وہ شوٹنگ کے دوران سیف کو سیٹ کے کنارے پر لے گئے اور کہا کہ سیف دھیان سے چلو، کرینہ بڑے خاندان کی خطرناک لڑکی ہے۔

کرینہ نے بتایا کہ اکشے نے سیف کو کہا کہ تم غلط رستے پر چل پڑے ہو، اس کے ساتھ فلرٹ یا دھوکہ کرنے کی کوشش نہ کرنا، لیکن سیف نے کہا کہ نہیں میں جانتا ہو کہ کیسے اور کیا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے 2012ء میں شادی کر لی تھی، جس میں ان کے  دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔ ان کی جوڑی کو بھی بالی وڈ کی کامیاب ترین شادی سمجھا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved