کم عمری کی شادی کے حق میں بات کی تو عورتوں کے حقوق کی علمبردار خواتین میرے پیچھے پڑ گئیں، زرنش خان

1  فروری‬‮  2022

اداکارہ زرنش خان نے کہا ہے کہ میں نے چند دن پہلے کہا کہ کم عمری کی شادی اچھی ہوتی ہے تو فیمینسٹ خواتین میرے پیچھے پڑ گئیں۔

یاد رہے کہ پٹھان فیملی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زرنش خان نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں میری مرضی سے ہوئی تھی، اور میں سمجھتی ہوں کہ کم عمری کی شادی اچھی اور کامیاب رہتی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کم عمری میں شادی کے حق میں بات کی تو فیمنسٹ خواتین میرے پیچھے پڑ گئیں۔ زرنش نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ کم عمری میں کی جانے والی شادی میں جوڑے آسانی سے سیٹل ہو جاتے ہیں، اور یہ صرف خواتین کیلئے نہیں مردوں کیلئے بھی ہے۔

اداکارہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ دنیا میں بہت ساری سوچیں، بہت سارے مسئلے اور ان کے حل موجود ہیں، لازمی نہیں کہ ہر مسئلے کو ایک ہی طریقے سے حل کیا جائے، نہ ہی یہ لازم ہے کہ  ہر کوئی ایک جیسی ہی سوچ رکھے۔انہوں نے کہا کہ شادی کا دوسرا نام سمجھوتہ ہے اور یہ یکطرفہ نہیں ہوتا بلکہ عورت اور مرد دونوں کو کرنا پڑتا ہے۔ سمجھوتہ کرنے کیلئے جذبہ اور دوسری چیزوں کو قبول کرنے کی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے جو بڑھتی عمر میں کم ہوجاتی ہے۔

زرنش خان کا کہنا تھا کہ میں نے اسی لئے کہا تھا کہ سمجھوتہ اور برداشت کرنے کی قوت عمر کے ساتھ ماند پڑ جاتی ہے، لیکن یہ میری رائے ہے ، باقی خواتین اور مردوں کو جو وقت صحیح لگتا ہے وہ اس وقت پہ شادی کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved