امریکہ میں چلتی ہوئی ٹرین کے اندر خاتون کا ریپ، کسی نے بھی بچانے کی کوشش نہ کی

19  اکتوبر‬‮  2021

پنسلوانیا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جنرل منیجر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا  کہ ملزم نے ٹرین کے اندر  دیگر مسافروں کی موجودگی میں خاتون کے ساتھ پہلے کافی دیر تک چھیڑ خانی کی، پھر بعد میں خاتون کا ریپ کر دیا۔

متعلقہ حکام کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم شمالی فلی ڈیلفیا سے رات 9 بجے ایک ہی سٹاپ سے ٹرین پر سوار ہوئے تھے، ٹرین میں جاتے ہی ملزم نے خاتون کو چھیڑنا شروع کر دیا، 40 منٹ مسلسل چھیڑنے کے بعد ملزم نے خاتون کا ریپ کیا اور بدقسمتی سے باقی تمام مسافروں میں سے کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہ آیا اور اب اپنے موبائل فون استعمال کرنے میں مگن رہے۔

پنسلوانیا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جنرل منیجر میڈیا کو تفصیلات بتا رہی ہیں

 

ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے نے اس بات پر  بھی تعجب کا اظہار کیا کہ ٹرین میں سوار مسافروں میں سے کسی ایک نے بھی  911 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع نہیں دی۔ بعد ازاں  ٹرین عملے کے ایک اہلکار نے بوگی میں غیر معمولی ماحول کو محسوس کرتے ہوئے پولیس کو فون کیا اور پولیس نے 3 منٹ میں پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا  ہےکہ انہوں نے ملزم کو متعدد مرتبہ چھیڑ خانی کرنے سے منع کیا لیکن ملزم نے میری بات نہیں مانی، جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون میری جاننے والی ہیں اور سب کچھ رضامندی سے کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved