پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے سلمان بٹ کی تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز سلمان بٹ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پشاور زلمی سے شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کی اس شکست کا جواب دیں، کیونکہ آپ گزشتہ سیزن بھی ہارے تھے، اور ٹیم بھی آپ کے مشورے سے ہی بنتی ہو گی۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ گراؤنڈ میں بات نہیں کرتے، بلکہ وہ چیختے ہیں اور وہ مشورہ نہیں دیتے بلکہ اپنا مشورہ آپ پرتھوپتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز نے اپنی سوچ نسیم شاہ پر تھوپتے ہوئے اپنی مرضی کی جگہ پر فیلڈر کھڑا کیا۔
This is What Salman Butt Said About Sarfraz Ahmad pic.twitter.com/UgjpCTrBlN
— Fatima Mohsin 🇵🇰 (@MahamOfficial_2) February 2, 2022
سلمان بٹ کا سرفراز پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ ہمیشہ سب کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے، آپ اپنے لئے کوئی آسانی نہیں بلکہ مشکلات پیدا کررہے ہیں۔سابق اوپنر نے کہا کہ سرفراز کو چاہیے کہ وہ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، وہ ہر کسی کی جگہ پہنچے ہوئے ہیں اور اپنی جگہ خالی چھوڑی ہوئی ہے۔
سلمان بٹ کی تنقید پر ردعمل میں سرفراز احمد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سلمان بٹ کو 2010ء کے اوول ٹیسٹ میں ان کی سپاٹ فکسنگ یاد کرائی اور کہا کہ پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والافکسر جب نیت پر بھاشن دے گا تو اللہ ہی حافظ ہے۔
Pakistan ko on duty beachne wala fixer jub niyat pe bhashan dega phir to Allah he Hafiz hai .#justsying
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) February 2, 2022