وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

16  ستمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان تاجک صدر کی دعوت پر  شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے ہیں  جہاں تاجکستان کے وزیراعظم نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اپنے دو روزہ دورے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے اور تاجک صدر سے امام علی رحمٰن سے ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے جبکہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سےخطاب بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved