امریکی ترجمان دفترخارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکتے۔
روس نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایک کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں امریکہ کے علاوہ پاکستان، چین، انڈیا اور ایران کے نمائندوں کو دعوت دی گئی تھی۔ امریکی ذرائع سے یہی خبریں آرہی تھیں کہ امریکی حکام اس اجلاس میں شرکت کریں گے، لیکن اجلاس سے ایک روز امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 20 اکتوبر 2021ء کو روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے افغان اجلاس میں امریکی نمائندہ شریک نہیں ہو سکے گا، ان کا کہنا تھا کہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سےامریکی مندوب کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکتے تاہم مستقبل میں افغانستان سے متعلق بات چیت کے عمل میں شامل ہوں گے، واشنگٹن چاہتاہے کہ مذاکرات میں تعمیری پیش رفت ہو۔