ویکسینیشن 3 جون بروزجمعرات سے شروع کی جائے گی،اسدعمر
کورونا سے بچائوکے لئے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن 3 جون بروزجمعرات سے شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی شیڈول ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا ویکسین کے اہل عمر کے افراد اپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کروائیں۔
یہ فیصلہ پیر کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد تمام عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔