بھارت کی عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کو ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کو گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اگرچہ جلد ہی ان کی حالت مستحکم قرار دے دی گئی تھی، لیکن ان کی صحت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے اور وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔
لتا منگیشکر کی بھانجی رچنا شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں، ان کی عمر کو مدنظر رکھتے ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، براہ کرم ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور دیدی کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔
لتا منگیشکر کے مداحوں کیلئے ایک بری خبر
5
فروری 2022