پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی حرا مانی نے حالیہ انٹرویو میں سیاست اور ذاتی معاملات پر کھل کے گفتگو کی ہے۔
نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار مانی کا کہنا تھا کہ لوگ اب میاں نوازشریف کو عمران خان سے بہتر وزیراعظم سمجھنے لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نواز شریف سے بڑا کرپٹ ہے۔ مانی نے کہا کہ میں حالیہ دنوں میں پنجاب گیا تو معلوم ہوا کہ لوگوں کی اکثریت آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو ووٹ دینا چاہتی ہے۔
مانی نے مزید بتایا کہ انہوں نے پی ایس پی جوائن کر لی ہے، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل حل نہیں کر سکتی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات جلد بدلنے والے ہیں، اور وہاں پی ایس پی کی حکومت بننے والی ہے۔ مانی نے مزید کہا کہ میں سیاست میں اتنا متحرک تو نہیں ہوں، لیکن میں نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی جوائن کر لی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے، کیونکہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے اور عوام سمندر کی تہہ میں مرنے کیلئے موجود ہے۔
مانی کی اہلیہ حرا شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے مانی کے کہنے پر بچوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں شرکت کی، لیکن اب انہوں نے پی ایس پی جوائن کر لی ہے۔ اداکارا کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار حرا کا کہنا تھا کہ لباس کے معاملے پر ان پہ تنقید درست ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ لباس پر میں بھی انہوں نے مانی کی پرانی شرٹ ساڑھی پر پہنی تھی، جس پر کافی تنقید کی گئی۔