مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

20  اکتوبر‬‮  2021

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس دوران فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیاگیا ۔ دونوں نوجوانوں کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے جن میں سے ایک کی شناخت عادل وانی کے نام سے ہوئی۔ اور شہید نوجوانوں کا تعلق تحریک مزاحمت (ٹی آر ایف) سے تھا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی فوج بھی زخمی ہوئے گئے ہیں۔شہادتوں کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیاہے ۔چند دن قبل بھارتی فورسز نے ایک ہی دن میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور دو ہفتوں میں 15 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب فائرنگ کے واقعات میں 9 بھارتی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved