پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور بے نامی قبروں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

20  اکتوبر‬‮  2021

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے ورکنگ گروپ مکالمے میں بھارتی مظالم  کوبے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں چند برس کے دوران جبری گمشدہ افراد کی متعدد قبریں ملی ہیں۔

نیو یارک میں جبری گمشدگیوں کے بارے میں ورکنگ گروپ کے مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ مقبوضہ وادی میں خواتین کی بے حرمتی، غیر قانونی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے  کہ قابض بھارتی فورسز نے پہلے ان متاثرہ افراد کو اٹھایا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کردیا۔ اقوام متحدہ جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کیلئے معاوضے کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved