بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں انیل کپور نے کہا کہ ’لتا جی کی موت کی خبر سُن کر دل ٹوٹ گیا ہے۔
انیل کپور نے کہا کہ ’لتا جی ہمارے دلوں میں ایک ایسی جگہ رکھتی ہیں جو کبھی کوئی اور نہیں لے سکتا۔‘
اداکار نے کہا کہ ُ لتا جی نے اپنی موسیقی کے ذریعے ہماری زندگیوں پر کتنا گہرا اثر ڈالا ہے۔
Heartbroken, but blessed to have known & loved this incredible soul…Lataji holds a place in our hearts that will never be taken by anyone else. That’s how profoundly she has impacted our lives with her music.
May she rest in peace & light up the heavens with her brightness 🙏🏻 pic.twitter.com/HjgIQyE7mo— Anil Kapoor (@AnilKapoor) February 6, 2022
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے کہا کہ میری آواز ہی میری پہچان، اگر یاد رہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ ہم لتا جی کی سُریلی آواز کو کیسے بھول سکتے ہیں۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’لتا جی کی موت کی خبر پر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے، میں اُن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔
Meri Awaaz Hi Pehchaan Hain, Gar Yaad Rahe…and how can one forget such a voice!
Deeply saddened by the passing away of Lata Mangeshkar ji, my sincere condolences and prayers. Om Shanti 🙏🏻— Akshay Kumar (@akshaykumar) February 6, 2022
بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لتا جی ہمیشہ کے لیے ایک آئیکن ہی، میں ہمیشہ اس کے گانوں کی میراث کا مزہ لیتا رہوں گا۔
اجے لکھتے ہیں کہ ہم کتنے خوش قسمت تھے کہ ہم لتا جی کے گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔
بالی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگر وشال دادلانی نے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہامید کرتا ہوں کہ یہ سچ نہ ہو، لیکن اگر ایسا ہے تو میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس نقصان اور غم کا اظہار کر سکوں۔
وشال نے مزید لکھا کہ لتا منگیشکر جی کی آواز انڈیا کی پہچھاں ہے، اور ہمیشہ رہے گی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اسٹوری لگا کر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے لتا منگیشکر کی تصاویر شیئر کر کے لکھا کہ موسیقی کبھی ختم نہیں ہوگی۔