دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشز سیریز میں فتح کے باوجود مختصر وقت کے معاہدے کی پیشکش پر کوچ جسٹن لینگر مستعفی ہو گئے۔
ان کی جگہ اینڈریو میک ڈونلڈز کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق لینگر کو بعض سینئر کھلاڑیوں کی حمایت حاصل نہ تھی۔لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوین کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ایک مثبت قدم ہے۔
ایک بیان میں بین ڈنک نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کیلئے اچھا تجربہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان معیاری کرکٹ ہوگی۔