امریکہ کا افغانستان کے منجمداثاثے بحال کرنے کے متعلق بڑا اعلان

20  اکتوبر‬‮  2021

امریکہ کے نائب وزیر خزانہ ویلے ایڈیمو نے سینیٹ میں بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکہ  کا طالبان کے حوالے سے اب بھی پرانا مؤقف ہے، امریکہ کا امریکی بینکوں میں افغانستان کے 10 بلین ڈالرز کو مستقبل قریب میں بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ افغانستان کے عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہم طالبان کو ان پیسوں تک بالکل رسائی نہیں دیں گے، ہم حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے متعلق پابندیوں پر اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

افغان عوام کی مدد جاری رکھیں گے

امریکی نائب وزیر خزانہ ویلے ایڈیمو نے افغان عوام کی مدد کے متعلق کہا کہ افغانستان کے عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے نئے راستے لازمی تلاش کرنے چاہئیں، ہم افغان عوام کیلئے انسانی بنیادوں پر امدادکے عمل کو جاری رکھیں گے۔امریکہ افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے پرعزم ہے تاہم طالبان اس کی تقسیم میں سہولت کاری کریں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کے اثاثے منجمد کرنا افغان عوام کے ساتھ زیادتی ہے، یہ فنڈز فوراً بحال کئے جانے چاہئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved