بھارتی پولیس اورہندو انتہا پسندوں کا عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر حملہ

20  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس اور ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پر حملہ کرکے متعدد افرادکو زخمی کردیا۔

 ریاست اتر پردیش میں بارہ ربیع الاول کے جھنڈوں کو اتروا لیا گیا۔ پولیس نے عید میلا دالبنی ﷺ کا پرچم یہ کہتے ہوئے اتار دیا کہ یہ پاکستان کا پرچم ہے،دوسری طرف  لکھنؤ میں رات گئے بی جے پی کے انتہا پسندوں نے میلادالنبی ﷺ کے پرچم اتار دیئے اور مسلم خواتین کو دھکے دیئے، مسلمان بے بسی کی تصویر بنے رہے۔۔ 12 ربیع الاول کے روز بھی بھارتی مسلمانوں کو سکھ کا سانس نصیب نہ ہوا۔

ہندو انتہا پسندوں نے جلوس کو سڑکوں سے گزرنے سےبھی روک دیا۔ اس موقع پر ہندو انتہاپسندوں نے جلوس کے شرکاء پر شدید حملہ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس بھی ہندو انتہاپسندوں کے ساتھ مل گئی اور مسلمانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ ایک طرف ہندو انتہاپسند لاٹھیوں اور پتھروں سے مسلمانوں پر حملہ کر رہے تھے اور دوسری طرف پولیس فورس بھی لاٹھیوں سے مسلمانوں پر تشدد کر رہی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved