مسلسل 5 میچوں میں کامیابی کے بعد رضوان کا خصوصی پیغام وائرل

7  فروری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ 7 کی اب تک کی ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے اسکپر محمد رضوان نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

رضوان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ایونٹ کے پانچوں مقابلوں میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہماری ٹیم نے کراچی میں ٹورنامنٹ کا آغاز غیر معمولی طریقے سے کیا، اس ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔

ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس موقع پر میں پوری منیجمنٹ، مالکان اور کوچنگ اسٹاف کا شکرگزار ہوں، امید ہے یہ ہی کارکردگی لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں بھی برقرار رہے گی۔

رضوان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے شاندار فینز، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، آپ لوگ تعریف کے قابل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved