بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ رواں سال ماہ ایپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائینگے۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ممکن ہے کہ ان کی شادی راجھستان میں ہو کیونکہ یہ جگہ اس جوڑے کی سب سے پسندیدہ جگہ ہے جہاں وہ اکثر اپنی چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں۔اس حوالے سے عالیہ کی ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ یہ سب صرف افواہیں ہیں کیونکہ اس وقت کوئی تیاریاں نہیں کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ نظر آتے ہیں۔علاوہ ازیں ان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر سے اندازہ لگایا جاکستا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کتنا وقت گزارتے ہیں۔