ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار327 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2799 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 37 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 8 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,327
Positive Cases: 2799
Positivity %: 5.34%
Deaths :37
Patients on Critical Care: 1668— NCOC (@OfficialNcoc) February 8, 2022