آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

8  فروری‬‮  2022

چوبیس برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، 18 رکنی فل اسٹرینتھ ٹیم میں پیٹ کمنز کپتان اور اسٹیو سمتھ نائب کپتان ہوں گے۔آسٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین، مرکس ہیرس ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ، ٹروس ہیڈ،عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مچل مارش،مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، مچل سویمسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔یاد رہے آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved