آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

9  فروری‬‮  2022

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا اس اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اعلان کردہ سولہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل ہیں جبکہ حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے

علاوہ ازیں سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اورعابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ثقلین مشتاق مزید 12 ماہ کے لیے ہیڈ کوچ رہیں گے جب کہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے فاسٹ بولنگ کوچ اور محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved