آفریدی لالا دربار کے نام سے ریسٹورینٹ کھول رہے ہیں، کہاں جانیے

9  فروری‬‮  2022

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں اپنا ریسٹورینٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر ایپرن پہنے ٹماٹر کاٹتے ویڈیو شیئر کی، جس کے کیپشن میں کہا گیا کہ جلد ایک بڑا اعلان کیا جائے گا، ذائقہ دار پکوان سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔

شاہد آفریدی نے پوسٹ میں ہیش ٹیگ ’لالہ دربار‘ کا اضافہ کیا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ہینڈل بھی لکھے۔لالہ دربار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائیں تو اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے دیسی ریسٹورنٹ کی ایک چین ہے، ’کوئی نہیں اس جیسا‘ جلد ہی لانچ ہو رہا ہے۔لالہ دربار کے انسٹا اکاؤنٹ پر اب تک صرف 4 پوسٹ شیئر کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved