شاہ رخ خان کو مودی کے سامنے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے، آریان خان کیس میں نیا موڑ

20  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی صحافی سواتی چاتروادی کا کہنا ہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر کے شاہ رخ خان کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے سامنے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ آریان خان سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی، اس سے قبل آریان خان کے منشیات کے عادی ہونے کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں ہے، گرفتاری کے بعد آریان کا میڈیکل ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیااور آریان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ ان تمام تر حقائق کے باوجود عدالت اس کی ضمانت مسترد کررہی ہے۔ بھارتی صحافی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا جس میں کہا گیا تھا کہ انسانی حقوق کے پیش نظر ٹرائل کے دوران ملزم کو جیل میں رکھنے کی بجائے ضمانت کو معمول بنانا چاہیے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ آریان کو گرفتار کر کے اور اس کی ضمانت مسترد کر کے شاہ رخ خان کو مودی کے آگے نہ جھکنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 8 اکتوبر سے آرتھر جیل میں رہنے والے آریان خان کی ضمانت کیلئے تیسری درخواست بھی آج مسترد کر دی گئی تھی، جس کے باعث انہیں جیل سے رہائی نہ مل سکی۔ آج ایک بھارتی اداکار راشد خان نے بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد 2 اور خان بی جے پی کا ہدف بنتے ہوئےجیل جانے والے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جن پر پہلے سے ہی کیسز ہیں وہ خان جلدی جیل جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved