وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

21  اکتوبر‬‮  2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے  ہیں۔

کابل ائیرپورٹ پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی ،افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان اور افغان وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق ، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود،  سیکریٹری کامرس صالح احمد فاروقی، چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک ،چیئرمین نادرا طارق ملک، کسٹم ،ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران  کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں ۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے کے دوران افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند، وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت دیگر اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر خارجہ  طالبان کے علاوہ افغانستان کے دیگرقائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغان قائدین کو افغانستان میں قیام امن  اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved